حکومت نے لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی اٹھا لی
اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے افغانستان سے 5 لاکھ ٹن گندم اور پاکستانی روپے میں درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے 30 جون 2022 سے لگژری اور غیر ضروری اشیاء کی درآمد پر پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان سے پاکستانی روپے میں 5 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلٹی اسٹورز پر پانچ بنیادی اشیاء پر سبسڈی جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔ چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز اور این ڈی ایم اے کی مشاورت سے لاگت کی تقسیم کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ای سی سی نے ٹیلی کام لائسنس جاری کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اجلاس میں افغانستان سے پاکستانی کرنسی (پاکستانی روپے) میں درآمدات کی منظوری دی گئی جس کے لیے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترامیم کی جائیں گی۔
اجلاس میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان کے لیے 120,000 ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
ای سی سی اجلاس میں ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے مارک اپ کی ادائیگی کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس میں وزارت اقتصادی امور اور وزارت منصوبہ بندی کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے مارک اپ کی ادائیگی کے لیے بینک آف خیبر کو فنڈز کی فراہمی کی بھی منظوری دی گئی۔ کینن میں غیر ملکی امداد کے استعمال کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
شو ٹاک گروپ اور اس کی پالیسی ضروری نہیں کہ تبصروں سے متفق ہوں۔
ا